Monday, December 23, 2024
ہومWorldدبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے الرٹ نوٹس جاری

دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے الرٹ نوٹس جاری



(24 نیوز)دبئی کے ہوائی اڈوں، ایئر لائنز نے غیر مستحکم موسم کے پیش نظر مسافروں کے لیے ایڈوائزری الرٹ نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئر لائنز نے خبردار کیا ہے کہ بارش اور بھاری ٹریفک کی وجہ سے فلائیٹ شڈیول میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
جن ایئر لائن نے ایڈوائزری الرٹ نوٹس جاری کیے ہیں ان میں ایمرٹس ایر لائن فلائی دبئی اتحاد ایئر لائن سرفہرست ہیں.

دبئی ایئرپورٹ کے ترجمان نے اپنے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ جو مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اور دبئی المخکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کر رہے ہیں ان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ خراب موسم اور بارش کی صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ پر پہنچنے کے لیے کچھ اضافی وقت رکھ کر سفر کریں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون اور تھری جانے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔پبلک وہ نجی ٹرانسپورٹ کے پیش نظر اضافی وقت کے ساتھ ایئرپورٹ کی طرف سفر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:کرنٹ لگنے سے 5 افراد بری طرح جھلس گئے
ایئرپورٹ حکام کی طرف سے مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ اپنی فلائٹس کا سٹیٹس بھی چیک کریں خراب موسمی صورتحال اور بارش کی وجہ سے معمول سے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچنے کی کوشش کریں.
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں