Thursday, December 26, 2024
ہومWorldدبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام قبول...

دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام قبول کرلیا



 (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے، عید کا اعلان برج خلیفہ کے سنگم میں رکھی توپ سے دو گولے داغ کر کیا گیا۔

شیخ زاید مسجد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جبکہ شارجہ، عجمان اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے،دبئی میں نمازِ عید کے موقع پر 2 افراد نے اسلام بھی قبول کیا۔ اس موقع پر ’’اللّٰہ اکبر‘‘ کی بھرپور گونج بھی سنائی دی۔

دوسری جانب سعودی عرب، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

 
 
 
 
 
 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں