Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldدبئی میں نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں ریکارڈ فروخت 

دبئی میں نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں ریکارڈ فروخت 



(ویب ڈیسک)دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت  ہوگئی۔

دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کی نیلامی کے لیے ایک تقریب مقامی ہوٹل جمیرہ میں منعقد کی گئی جہاں اس نمبر پلیٹ کے لیے بولیاں لگائی گئیں ، اس منفرد نمبرپلیٹ کے لیے بولی لگانے کاسلسلہ اس ریکارڈ توڑ فروخت کا باعث بنا۔

دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کو 55 ملین درہم میں نیلام کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی یو اے ای کی نمبر پلیٹس کافی مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں جن میں P7 (دبئی، 2024) 55 ملین درہم(4ارب 16کروڑ50لاکھ روپے سے زائد)، AA9 (دبئی، 2021) –38 ملین درہم(2ارب87کروڑ76لاکھ سےزائد،، AA8 (دبئی، 2022) –35 ملین درہم (2ارب 65کروڑ روپے سے زائد)اورD5 (دبئی  2016) –33 ملین درہم (2ارب49کروڑ روپے سے زائد)میں فروخت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:دھند سے موٹر وے بند، فلائٹس آپریشن متاثر، لاہور میں ہلکی بارش

دبئی میں مقیم ایمریٹس آکشن نے دنیا کی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ فروخت کر کے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر الیا ہے، یہ اس وقت کیا گیا جب ٹیلی گرام ایپ کے بانی اور مالک Pavel Valerievich Durov نے بولی لگائی اور اس کے بعد یہ بولی 55 ملین درہم تک پہنچ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں