Thursday, December 26, 2024
ہومWorldدرست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی نجومی نے نئے امریکی صدر کا...

درست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی نجومی نے نئے امریکی صدر کا نام بتا دیا



 (24نیوز) جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کی درست پیشنگوئی کرنے والی 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے امریکی صدارتی انتخاب  کامیاب ہونے والے امیدوار کا نام بھی بتادیا۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایمی ٹرپ ہی تھیں جنھوں نے پیشنگوئی تھی کہ 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا،نجومی ایمی ٹرپ نے جب یہ پیشنگوئی کی تھی تو کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے۔

 اس پیشنگوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اُڑایا گیا تھا لیکن ناقدین اُس وقت انگشت بدنداں رہ گئے جب اچانک جوبائیڈن میں بھولنے کے اثرات سامنے آنے لگے اور وہ ٹرمپ سے دوبدو مباحثہ بھی ہار گئےجس پر دیکھتے ہی دیکھتے ڈیموکریٹس رہنماؤں اور ووٹرز کی رائے تبدیل ہوئی۔ دباؤ بڑھا اور جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کی جگہ کملا ہیرس امیدوار کے طور پر سامنے آئیں،کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ نجومی ایمی ٹرپ درست تھیں۔

اس درست ترین پیشنگوئی کے بعد اب ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ستاروں کی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ہیں اور آئندہ صدر وہی ہوں گے،نجومی ایمی ٹرپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں اگست کا مہینہ سیاسی بے امنی کا شکار مہینہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات میں کس کا پلڑا بھاری ؟ عوامی سروے نے تہلکہ مچا دیا

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں