Sunday, December 29, 2024
ہومWorldدستاویزات لیک کرنے پرآسٹریلوی فوج کے سابق وکیل کو قید کی سزا

دستاویزات لیک کرنے پرآسٹریلوی فوج کے سابق وکیل کو قید کی سزا



کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم میں ملوث ہونےکی دستاویزات لیک کرنے پر آسٹریلوی فوج کے سابق وکیل ڈیوڈ میک برائیڈکو پانچ سال آٹھ ماہ جیل کی سزا سنادی گئی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ڈیوڈمیک برائیڈپرالزام عائدتھاکہ انہوں نے خفیہ دستاویزات میڈیا تک پہنچائی تھیں،جن میں شواہد تھے کہ آسٹریلوی فوج افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے،جن میں غیر مسلح افراد اوربچوں کا غیرقانونی قتل،گھروں پرچھاپے، پردہ دشمن کے ہاتھ کاٹنے اور قیدیوں کو گولی مار نے جیسے واقعات شامل ہیں۔ڈیوڈمیک برائیڈ نے گزشتہ نومبراپنا جرم بھی قبول کیا تھا،ان وکیل کا کہنا ہے کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں