Monday, December 23, 2024
ہومWorldدنیا کا اب تک کا گرم ترین دن 21 جولائی کو ریکارڈ...

دنیا کا اب تک کا گرم ترین دن 21 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا رپورٹ



(ویب ڈیسک)یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21 جولائی کو تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت 17.09 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا,جو گزشتہ جولائی سے زیادہ ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس نے رائٹرز کو بتایا کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت کا 84 سالہ ریکارڈ 21 جولائی بروز اتوار کو ٹوٹ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لگاتار 3 جولائی سے 6 جولائی تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس برس یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے پاکستان کیلئے101 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی، ڈونلڈ لو

ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 کے ابتدا سے ہی لگتا تھا کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے 2023 کے ریکارڈ کو توڑ دے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس گرم موسم نے امریکہ سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں