Thursday, December 26, 2024
ہومWorldدنیا کےطاقتورترین ممالک کی فہرست جاری ایران اور اسرائیل کتنے نمبر پر...

دنیا کےطاقتورترین ممالک کی فہرست جاری ایران اور اسرائیل کتنے نمبر پر براجمان ہیں ؟ جانیے



نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا کےطاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔ اس فہرست میں  ایران اور اسرائیل کتنے نمبر پر براجمان ہیں ؟  اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں ۔امریکی نشریاتی ادارے نے دنیا کےطاقتورترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں امریکہ سرفہرست جبکہ چین دوسرے ‘روس تیسرے ‘جرمنی چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔یہ فہرست ملکی قیادت ‘ معاشی ‘سیاسی اثرورسوخ ‘طاقتورفوج اور عالمی اتحادوں کے ساتھ مضبوط وابستگی کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق اس لسٹ میں جنوبی کوریا6‘فرانس 7‘ جاپان 8‘ سعودی عرب 9جبکہ متحدہ عرب امارات 10ویں نمبر پر براجمان ہے ۔فہرست کے مطابق اسرائیل کو دنیا کا 11واں‘بھارت کو 12واں ‘کینیڈا 13واں‘یوکرین 14‘ترکی 15‘اٹلی 16‘آسٹریلیا 17‘ایران 18‘برازیل 19اور سپین کو 20واں طاقتور ترین ملک قراردیاگیاہے ۔

رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ءتک امریکہ کی جی ڈی پی 27.97ٹریلین ڈالرز ہے جبکہ چین کی 18.56‘ روس 1.90‘جرمنی 4.70‘برطانیہ کی 3.59 ٹریلین ڈالر زہے ۔اسرائیل کی جی ڈی پی 522ارب ڈالرز اور فی کس آمدنی ساڑھے 49ہزار ڈالرز جبکہ بھارت کی جی ڈی پی 3.39ٹریلین ڈالرز اور فی کس آمدنی8379ڈالر زہے ۔

طاقتورترین ممالک کی فہرست میں389ارب ڈالر زجی ڈی پی اور 18075ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ 18ویں نمبر پر ایران براجمان ہے ۔فہرست میں بنگلہ دیش 40ویں نمبر پر ہے جس کی جی ڈی پی 460ارب ڈالر اور فی کس آمدنی 7395ڈالر ہے ۔ سری لنکا 53درجے پر ہے ۔اس کی جی ڈی پی 74.4ارب ڈالر زجبکہ فی کس آمدنی 14405ڈالر ہزے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں