Saturday, January 4, 2025
ہومWorld دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری

 دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیقاتی ادارے انٹرنیشنل ایس او ایس کی طرف سے سال 2024ءمیں سکیورٹی اور طبی سہولیات کے لحاظ سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق ’انٹرایکٹو ٹریول رسک میپ‘ کے نام سے جاری ہونے والی اس سالانہ رپورٹ میں ایک نقشے کی صورت میں دکھایا جاتا ہے کہ سکیورٹی اور طبی سہولیات کے لحاظ سے کون سے ممالک خطرناک ترین ہیں اور کون سے محفوظ ترین۔
سکیورٹی کے لحاظ سے رواں سال گرین لینڈ، فن لینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لکسمبرگ کو دنیا کے محفوظ ترین جبکہ لیبیا، جنوبی سوڈان، شام، یوکرین اور عراق کو انتہائی خطرناک ترین ممالک قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کو خطرناک ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش کو بھی خطرناک جبکہ بھارت کو درمیانے درجے کا خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔
طبی سہولیات کے لحاظ سے ناروے، فن لینڈ، آئس لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور گرین لینڈ کو محفوظ ترین جبکہ نائیجر، سوڈان، لیبیا، سنٹرل افریقن ری پبلک، صومالیہ اور سیئرا لیون کو خطرناک ترین قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں بھی پاکستان خطرناک ترین ممالک سے ایک درجہ اوپر ہی آ پایا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں