Friday, December 27, 2024
ہومWorldدوسری عورت سے ہاتھ ملانے پر گرل فرینڈ نے نوجوان کے جسم...

دوسری عورت سے ہاتھ ملانے پر گرل فرینڈ نے نوجوان کے جسم کے ایسے حصے پر وار کردیا کہ جان چلی گئی



بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)ارجنٹائن میں ایک شخص اس وقت المناک طور پر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس کی حاسد مزاج گرل فرینڈ نے اسے سڑک پر ایک دوسری خاتون کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے اور خیرت دریافت کرنے پر چاقو سے حملہ کر کے مار ڈالا۔ 

کہا جاتا ہے کہ تھوڑا سا حسد ہونا تو کسی حد تک رومانوی تعلقات کے حوالے سے بہتر ہوسکتا ہے لیکن بہت زیادہ حاسد مزاجی مہلک ثابت ہوتی ہے۔

اس واقعے کو ہی دیکھ لیں، جب ارجنٹینا کے صوبے بیونس آئرس کے شہر گونزالیز کاتان میں 23 سالہ ماریانو گرنسپن کو اس کی گرل فرینڈ نے اسے اسکی اسکول کی سابق دوست کو سڑک پر ملاقات کے موقع پر ہاتھ ہلا کر جواب دینے پر چاقو سے حملہ کرکے مار دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 21 اکتوبر کی صبح اس وقت پیش آیا جب ماریانو گرنسپن اور اسکی گرل فرینڈ نتاشا پلاویسینو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پیدل چل رہے تھے اس دوران ماریانو کی پرانی اسکول کی دوست نظر آئی جس پر اس نے اس کی خیریت پوچھی۔

یہ دیکھ کر اسکی دوست سخت غصے میں آگئی اور اس نے چاقو سے حملہ کر ڈالا۔ قاتل خاتون جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے وہ اس سے قبل بھی  2021 میں اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے سینے پر چاقو سے حملہ کرنے پر ایک سال کی سزا بھگت چکی ہے۔ 

جبکہ مذکورہ بالا قاتل خاتون کے خلاف مقتول پہلے بھی پولیس کے پاس جسمانی تشدد اور دھمکیوں کی شکایت درج کرا چکا تھا تاہم اس نے بعدازاں معاملہ رفع دفع کرکے پھر سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں