Saturday, December 28, 2024
ہومWorldدو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا آگے کا راستہ ہے :...

دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا آگے کا راستہ ہے : امریکا



( 24 نیوز )امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مسئلہ فلسطین کا دوریاستی حل ہی آگے کا راستہ ہےجو  ناقابل یقین حد تک تاریک نظر آتا ہے،مسئلہ حل نہ ہواتو اسرائیل کے سیکورٹی خدشات 7اکتوبر سے پہلے جیسے ہوں گے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر  کا کہنا ہے کہ اسرا ئیل  فلسطین تنازع کا حل مسلمانوں ، یہودیوں ،عیسائیوں سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔غزہ صورتحال پر دنیا بھر میں بڑھتی نفرتیں باعث تشویش ہیں، ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

 میتھیو ملر نے کہا اسرائیل اور فلسطین تنازع جلد از جلد ختم کر کے پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو اسرائیل کے سیکیورٹی خدشات7اکتوبر سے پہلے جیسے ہوجائیں گے، میتھیو ملر نےپریس بریفنگ میں کہا کہ تنازع کا حل مسلمانوں ، یہودیوں ،عیسائیوں سمیت خطے کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اتفاق نہ ہوسکا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں