بودھ مذہب کے ماننے والوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی 89ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت کے پہاڑی مقام دھرم شالہ میں سینکڑوں افراد جمع ہوئے۔ دلائی لامہ 1959 میں چین کی حکومت کے خلاف ناکام شورش کے بعد بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کی مرکزی تقریب سگلگ خانگ میں اس مندر میں ہوئی جہاں دلائی لامہ مقیم ہیں۔