Monday, December 23, 2024
ہومWorldدہشت گردانہ حملہ کے بعد ترکیہ نے عراق اور شام پر کیا...

دہشت گردانہ حملہ کے بعد ترکیہ نے عراق اور شام پر کیا ایئر اسٹرائک، 59 افراد جاں بحق


گزشتہ دنوں ترکیہ کی راجدھانی انقرہ میں بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، دہشت گردوں نے ایئرواسپیس انڈسٹری کو ہدف بنایا تھا، اس حملے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

ترکیہ کی راجدھانی انقرہ میں گزشتہ دنوں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں کم از کم 5 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ترکیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ پی کے کے نے کیا تھا جس کا ٹھکانہ شام اور عراق میں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترکیہ کی فوج نے شام اور عراق پر ایئراسٹرائک کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 59 لوگوں کی ہلاکت سے متعلق خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ترکیہ کی اس کارروائی میں کردستان ورکرس پارٹی کے دو بڑے ملی ٹنٹس بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

دراصل ترکیہ نے کچھ بڑے اِن پٹس ملنے کے بعد شمالی شام اور عراق میں ہوائی حملہ کیا ہے۔ اس ایئر اسٹرائک کے ذریعہ عراق میں موجود ’پی کے کے‘ کے 29 دہشت گردوں کو اور شام میں موجود ’پی کے کے‘ کے 18 دہشت گردوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ ترکیہ کی اس کارروائی سے شام میں ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ شامی ڈیموکریٹک فورس کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے اس حملے میں 12 عام شہریوں کی موت ہو گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ترکیہ اور پی کے کے کی دشمنی بہت پرانی ہے۔ شام اور عراق میں پہلے بھی ترکیہ نے پی کے کے سے جڑے ٹھکانوں پر ڈرون سے حملے کر چکا ہے۔ تازہ حملے بھی اس شدت پسند تنظیم کے ٹھکانوں پر ہی کیے گئے ہیں۔ انقرہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، لیکن ترکیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ پی کے کے کی ہی کارستانی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی راجدھانی انقرہ میں گزشتہ دنوں جو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، اس میں 5 لوگوں کی موت کے ساتھ ساتھ 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 دہشت گردوں نے ایئرواسپیس انڈسٹری کو ہدف بنایا تھا جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ ترکیہ کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ دہشت گردانہ حملہ پی کے کے نے ہی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں