Saturday, December 28, 2024
ہومWorldدہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے استعفے کا اعلان کر کے قبل ازوقت نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ کی حراست میں تھے جنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفی ہوکر عوام سے دوبارہ ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال نے کہا کہ عدالت کی طرف سے مجھے انصاف مل گیا اور اب میں عوام کی عدالت میں جاؤں گا۔ کرسی پر اسی وقت بیٹھوں گا جب لوگ مجھے بیٹھنے کی اجازت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جگہ کسی اور پارٹی کے رہنما کو دہلیٰ کا وزیراعلیٰ نامزد کریں گے، انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ریاست دہلی کے اگلے سال فروری میں ہونے والے انتخابات کو رواں برس نومبر میں مہاراشٹرا میں ہونے والے الیکشن کے ساتھ ہی کروایا جائے۔

خیال رہے دو روز قبل ہی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے اروند کیجریوال کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور کرکے رہا کیا گیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں