Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldراستے میں آدمی کی جان بچانے کی وجہ سے دفتر تاخیر سے...

راستے میں آدمی کی جان بچانے کی وجہ سے دفتر تاخیر سے پہنچنے پر خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا



راستے میں آدمی کی جان بچانے کی وجہ سے دفتر تاخیر سے پہنچنے پر خاتون کو نوکری …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) راستے میں آدمی کی جان بچانے کی وجہ سے دفتر تاخیر سے پہنچنے پر خاتون کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کی طرف سے ویب سائٹ ’Reddit‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایک روز وہ ٹرین کے ذریعے آفس جا رہی تھی کہ راستے میں ایک ساتھی مسافر اچانک بے ہوش ہو کر گر گیا۔ 
خاتون بتاتی ہے کہ ’’چونکہ میں نے فرسٹ ایڈ اور سی پی آر کی تربیت لے رکھی تھی چنانچہ میں نے اس شخص کو ابتدائی طبی امداد دینی شروع کی اور کچھ ہی وقت میں اسے ہوش آ گیا۔ اس آدمی کی جان بچانے کی وجہ سے میں آفس سے لیٹ ہو گئی۔میں آفس پہنچی تو میرے باس نے بہت غصے کا اظہار کیا اور مجھے ملازمت سے نکال دیا حالانکہ میں نے اسے لیٹ ہونے کی وجہ بھی بتائی تھی مگر اس پر اس کا کچھ اثر نہ ہوا۔ ‘‘ 
خاتون کی طرف سے پوسٹ میں اپنی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔اس کی پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی اکثریت کمنٹس میں خاتون کو مشورہ دے رہے ہیں کہ اسے اپنے باس اور کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں