Tuesday, December 24, 2024
ہومWorldراہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان

راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان



( 24نیوز) بھارتی اپوزیشن رہنما نے غربت مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپناتے ہوئے غریبوں میں فی کس سالانہ ایک لاکھ روپیہ بانٹنے کا اعلان کردیا۔
بھارت میں انتخابات کا سیزن چل رہا ہے اور دنیا بھر کے سیاستدانوں کی طرح بھارت میں بھی سیاستدان عوام سے مختلف وعدے کرتے نظر آرہے ہیں، انہیں میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک سے سینکڑوں سال سے پنپتی آئی غربت کے خاتمے کا آسان حل بتا دیا ہے، راہول گاندھی نے الیکشن جیتنے سے قبل بھارتیوں کو غربت مٹانے کا فارمولا بتاتے ہوئے فی کس سالانہ ایک لاکھ روپیہ بانٹنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات جیتتی ہے تو وہ ان کے بینک اکاؤنٹس میں ایک لاکھ روپے سالانہ جمع کرائیں گے، یکم جولائی کو جب غریب خواتین اپنے بینک اکاؤنٹس چیک کریں گی، تو ان کے پاس 8 ہزار 500 روپے پہنچ جائیں گے اور یہ عمل ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوگا۔

راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے منشور کے مطابق پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر سال1 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، تو آپ کے پاس ہر سال 1 لاکھ روپے کھٹا کھٹ آتے رہیں گے اور ایک جھٹکے سے ہم بھارت سے غربت کا خاتمہ کردیں گے۔

خیال رہے کہ راہول گاندھی نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کو ایک ساتھ ختم کرنے کی تجویز نہیں دے رہے بلکہ وہ اس مقصد کے لیے کوشش جاری رکھیں گے، واضح رہے کہ ان کا یہ اعلان پاکستان میں جاری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملتا جلتا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل چھوڑ کر جانے والے انگلش کرکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے: سنیل گواسکر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں