(24 نیوز) بھارت میں خاتون نے اپنی ناکام شادی کا سفر مہندی کے ذریعے بیان کردیا۔
دلہن کی تیاری مہندی کے بغیر ادھوری سمجھی جاتی ہے، شادی کی خوشی میں دلہن اپنے ہاتھوں کو مہندی سے سجاتی ہے،مگر اب مہندی افسوس کے طور پر بھی لگائی جانے لگی جس کا ٹرینڈ بھارت سے شروع ہوا،مہندی کے فن میں ایک نیا ٹرینڈ جسے ”طلاق مہندی“ کہا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کر رہا ہے۔
بھارت میں ایک خاتون نے اپنی ناکام شادی کا سفر مہندی کے ذریعے بیان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عروشی نامی بھارتی خاتون نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انساٹاگرام پر اپ لوڈ کی جس پر صارفین نے افسوس کا اظہار کیا وہیں بعض صارفین نے اس عمل کو غیر ضروری قرار دیا،ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون اپنے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن کے ذریعے اپنی ناکام شادی کی کہانی بیان کر رہی ہیں۔ ان کی مہندی میں ”بالآخر طلاق ہو گئی“ جیسے الفاظ اور تصاویر شامل ہیں جو ان کے درد اور جذبات کو ظاہر کرتی ہیں جو ان پر گزری ہوگی۔
مزید پڑھیں:دوستوں نے دولہاکودلہن کے گھر کی بجائے حوالات پہنچادیا
بہت سے لوگ ویڈیو پر تبصرے کر رہے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ وہ عورت کی ہمت کو سراہتے ہیں، کہتے ہیں کہ اپنی کہانی شئیر کرنے کا ایک طاقتور طریقہ ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ طلاق کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، لیکن مہندی کا ڈیزائن ان کی طاقت اور ہمت کو ظاہر کر رہا ہے جو آگے بڑھنے کے لیے درکار ہے۔