مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کےپہلے ہفتے میں مسجد نبویﷺ میں آنے والے زائرین کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔
حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران باون لاکھ پچیس ہزار دو سو اکتیس زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چار لاکھ چار ہزار آٹھ سو اٹہترزائرین نے روضہ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔تیرہ لاکھ چار ہزار چار سو سینتالیس مرد اور دس لاکھ سات ہزار چھ سو ستانوے خواتین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبویؓ کے اندرونی حصے سمیت بیرونی حصے میں افطار کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔