فنوم پین (ڈیلی پاکستان آن لائن)روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان میں سمگلرز نے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا تھا۔
نوجوانوں کی جانب سے حکومتِ پاکستان سے رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری کا بتا کر بھیجا گیا تھا۔ اب ہمیں کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے اور رہائی کے لیے پیسوں کا تقاضہ کر رہے ہیں۔
متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ تمام لوگوں کا تعلق پاکستان پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ادھر کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں، سفارت خانے نے مداخلت کرکے 90 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی ہے۔