اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی فیڈریشن کونسل میں فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ۔
نور خان ایئربیس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے روسی فیڈرل اسمبلی کی چیئرمین کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران ویلنٹینا ماٹوی یانکو کی قیادت میں روسی وفد چیئرمین سینیٹ، صدر مملکت، وزیراعظم اور سپیکر قومی اسبملی سے ملاقاتیں کرے گا۔
چیئرپرسن ویلنٹینا ماٹوی یانکو آج سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔