Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldروس میں تین بہن بھائیوں سمیت چار بھارتی شہری ایک دوسرے کو...

روس میں تین بہن بھائیوں سمیت چار بھارتی شہری ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں دریا میں ڈوب گئے



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں تین بہن بھائیوں سمیت 4بھارتی طالب علم ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں دریا میں ڈوب کر جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق یہ طالب علم ویڈیو کال کے ذریعے اپنے والدین سے گفتگو کر رہے تھے اور انہیں اپنی امتحان میں کامیابی کے متعلق بتا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔
دریا میں 5طالب علم ڈوبے تھے تاہم غوطہ خور ایک طالبہ بھوپیشن سونائونے کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔ اب تک صرف ایک طالب علم کی لاش نکالی جا سکی ہے، جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔یہ تمام میڈیکل کے طالب علم تھے۔ مرنے والوں کی شناخت ہرشل اننت رائو ڈیسلے، ہشن اشپک پنجاری، جیا فیروز پنجاری اور ملک غلام غوث محمد یعقوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ طالب علم روس کی یاروسلاودی وائز نووگوروڈاسٹیٹ یونیورسٹی میں زیرتعلیم تھے اور سیروتفریح کے لیے دریا کنارے گئے تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک طالبہ پھسل کر دریا میں گری، جسے بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے باقی چار طالب علم دریا میں کود گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں