Thursday, December 26, 2024
ہومWorldروس نے پریشان کن سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر لیا: وائٹ ہاؤس

روس نے پریشان کن سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر لیا: وائٹ ہاؤس



وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اعلانیہ تصدیق کی کہ روس نے ایک “پریشان کن” نیا سیٹلائٹ شکن ہتھیار تیار کر لیا ہے لیکن کہا کہ یہ ہتھیار براہ راست زمین پر “تباہی” کا سبب نہیں بن سکتا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکی انٹیلی جینس حکام کے پاس معلومات ہیں کہ روس نے یہ صلاحیت حاصل کر لی ہے لیکن فی الحال ایسا ہتھیار کام نہیں کر رہا ہے۔ امریکی حکام ابھرتی ہوئی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں دستیاب معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں اور اس معاملے پر اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کی ہے۔

کربی نے کہا، “پہلی بات یہ ہے کہ نصب کیے جانے والے ہتھیار کی صلاحیت فعال نہیں ہے، تاہم روس کی جانب سے یہ صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش پریشان کن ہے، لیکن اس سے کسی کی سلامتی کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔”

کربی کا مزید کہنا تھا کہ، “ہم کسی ایسے ہتھیار کے متعلق بات نہیں کر رہے ہیں جسے یہاں زمین پر انسانوں پر حملے یا تباہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہو۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز ہاؤس انٹیلی جینس کمیٹی کے ریپبلکن سربراہ مائیک ٹرنر کی جانب سے ایک مبہم انتباہ کے بعد اپنی انٹیلی جینس کی تصدیق کی، اور بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس ہتھیار کے بارے میں معلومات کو افشا کرے جسے انہوں نے قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔

روس نے اس صلاحیت کے بارے میں امریکی تشویش کو مسترد کر دیا ہے۔

ماسکو میں، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے روس کی نئی فوجی صلاحیت کے بارے میں دعووں کو یوکرین کے لیے امریکی کانگریس کی امداد کی ایک چال قرار دیا۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس میں پیسکوف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “یہ واضح ہے کہ واشنگٹن کانگریس کو امدادی بل پر ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی طریقے سے مجبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس کیا طریقہ استعمال کرے گا۔

خلا میں ہتھیاروں کا استعمال اس بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس پر روس سمیت 130 سے زیادہ ملکوں نے دستخط کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ ان خدشات پر روس سے براہ راست بات کرنے کی کوشش کرے گا۔ اے پی کے مطابق کربی نے تسلیم کیا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان کربی نے روس کے نئے ہتھیار کے بارے میں خفیہ معلومات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس طرح اور کب خفیہ معلومات کو ایک محتاط، سوچے سمجھے اور اسٹریٹجک طریقے سے عوامی طور پر افشا کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم کانگریس کے اراکین کے ساتھ ساتھ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں اورآپ اور امریکی عوام کو ہر ممکن حد تک اس بارے میں بتاتے رہیں گے۔

(اس رپورٹ کی کچھ معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں