Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldروس نے یوکرین کے شہروں پر پھر کیا حملہ، 7 افراد کی...

روس نے یوکرین کے شہروں پر پھر کیا حملہ، 7 افراد کی موت اور کئی دیگر زخمی


یوکرینی فوج نے بتایا کہ یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی اور گریک وزیر اعظم کریاکوس متسوٹاکس کے دورہ کے دوران روس نے اوڈیسا شہر کے بندرگاہ کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

یوکرین، تصویر آئی اے این ایس
user

روس نے یوکرین کے شہروں پر بدھ کے روز میزائل سے حملے کیے ہیں جن میں کم از کم سات لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور دیگر پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔ یوکرین کے افسران نے جمعرات کو اس حملہ سے متعلق جانکاری دی۔

’دی کیف انڈیپنڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق افسران نے نپراپیٹروس، ڈونیتسک، خرکیف اور خرسان علاقوں میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی۔ یوکرینی فوج نے بتایا کہ یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی اور گریک وزیر اعظم کریاکوس متسوٹاکس کے دورہ کے دوران روس نے اوڈیسا شہر کے بندرگاہ کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ حملے میں پانچ لوگ ہلاک ہوئے اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

یوکرین کے جنوبی آپریشنل کمانڈ کے ترجمان نتالیا ہومینیوک کا کہنا ہے کہ ’’یہ حملہ کسی بھی طرح سے کسی خاص دورہ سے جڑا ہوا نہیں ہے۔ یہ اس دہشت گردی سے متعلق ہے جسے روس بہت منظم طریقے سے انجام دے رہا ہے۔‘‘ گورنر سیرہی لساک کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ روس نے بدھ کو نپروپیٹروس علاقہ میں نکوپول کو دن میں تین بار نشانہ بنایا۔

’دی کیف انڈیپنڈنٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی طرف سے کیے گئے ایک ڈرون حملے میں ایک بزرگ خاتون زخمی ہو گئی، ساتھ ہی ایک شاپنگ سنٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے سے سنٹر میں زبردست آگ لگ گئی، لیکن غنیمت رہی کہ کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ آگ تقریباً چار ہزار اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ علاقہ میں پھیل گئی۔

گورنر وادم فلاشکن نے بتایا کہ ڈونیتسک علاقہ میں روسی حملوں میں نیتائلوف گاؤں میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ وہیں ایک حملے میں کلیبن-بائک گاؤں میں دو لوگ زخمی ہو گئے اور دوسرے حملے میں پوکرووسک میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ روس کے میزائل حملوں میں خرکیف علاقہ کے بورووا گاؤں میں ایک 70 سالہ شخص کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

گورنر اولیہہ سنیہوبوف کے مطابق ’’حملے سے متاثر ہوئے گھر کے ملبے میں دبی خاتون کو بچایا گیا اور اس کے پانچ بچے بھی زخمی ہو گئے۔ اس کے پڑوس کا ایک شخص۔ حملے سے گاؤں کے 12 گھر متاثر ہوئے ہین۔‘‘ گورنر الیکژنڈر پروکوڈن نے بتایا کہ خراسان علاقہ میں روسی حملوں میں بدھ کو چار لوگ زخمی ہو گئے اور ان حملوں میں 16 گھر بھی متاثر ہوئے۔

ایسی بھی خبر ہے کہ بیریسلاو شہر میں روس نے ڈرون سے ایک گھر پر دھماکہ خیز مادہ گرایا۔ اس حملے میں ایک بزرگ جوڑا زخمی ہو گیا۔ روسی حملوں میں خراسان شہر میں ایک تعلیمی ادارہ، ایک گیس پائپ لائن، ایک کار اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ بدھ کو سومی، مائکولائف اور جاپوریزیا علاقوں پر بھی حملہ ہوا، لیکن کوئی بھی شہری ہلاک نہیں ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


;





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں