Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldروس کا یوکرینی فوجی ادارے پر خوفناک حملہ 50 افراد ہلاک

روس کا یوکرینی فوجی ادارے پر خوفناک حملہ 50 افراد ہلاک



(ویب ڈیسک) روس نے یوکرینی فوجی ادارے پر خوفناک حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 271 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مرکزی قصبے پولٹیوا میں قائم ملیٹری انسٹیٹیوٹ پر روس نے دو بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جو رواں برس کا سب سے بڑا اور خونی حملہ ہے، سوشل میڈیا پر حملے کی فوٹیجز بھی گردش کر رہی ہیں، ویڈیوز میں کئی نوجوانوں کی لاشیں نظر آرہی ہیں اور ملبہ پھیلا ہوا ہے اور وہاں عمارت کا تباہ ہونے والا ایک بڑا حصہ نظر آرہا ہے۔

یوکرینی صدر وولودیمرزیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ روس کے اس حملے پر ان کا احتساب کیا جائے گا اور انہوں نے واقعے کی مکمل اور  جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں ملیٹری انسٹیٹیوٹ کی کمیونیکیشنز کی عمارت تباہ ہوئی ہے۔

پولٹیوا کے گورنر فلپ پرونین نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے میں اس وقت بھی 15 افراد دبے ہوئے ہیں اور ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اولیکسندر خورنشئے نے بتایا کہ ملبے تلے دب جانے والے افراد کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق جوبائیڈن کا اہم بیان آ گیا

دوسری جانب فلاحی ادارے کے سربراہ سٹیو سمتھ نے کہا کہ ہمارے چینل کے دونوں اطراف کے سیاسی رہنماؤں کو  یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ان حادثات کے خاتمے تک مزید کتنی انسانی جانوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ یوکرینی فورسز نے بیان میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم ان کی تعداد واضح نہیں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں