موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ پشتہ ٹوٹنے کے بعد آئے سیلاب کے سبب 4000 سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ آرینبرگ گورنر کے دفتر نے ہفتہ کے روز کہا کہ ’’1019 بچوں سمیت 4208 لوگوں کو مشکل حالات سے نکالا گیا۔ 2500 سے زیادہ گھر اس سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔‘‘