Thursday, December 26, 2024
ہومWorldروس کی امریکی صدر جوبائیڈن کو براہ راست جنگ کی دھمکی

روس کی امریکی صدر جوبائیڈن کو براہ راست جنگ کی دھمکی



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے استعمال کی اجازت دینا براہ راست جنگ میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی ایوان صدر کے جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میزائل پالیسی میں تبدیلی صرف جنگ کو بڑھاوا دینے کے لیے کر رہا ہے، یوکرین کو روسی علاقوں پر حملے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے فیصلے سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بیان میں مزید کہا کہ جوبائیڈن کے اس اقدام سے روس یوکرین تنازع میں امریکہ کی براہ راست شمولیت مزید گہری ہو جائے گی۔دمتری پیسکوف نے کہا کہ ایک ماہ بعد سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن یوکرین میں تنازع کو بڑھانا چاہتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں