Sunday, December 29, 2024
ہومWorldرومانیہ میں سینکڑوں ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری دے دی گئی

رومانیہ میں سینکڑوں ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری دے دی گئی



بخارسٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رومانیہ میں ریچھوں کے انسانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر پارلیمان نے 500 ریچھ ہلاک کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی پارلیمان نے ریچھوں کی تعداد کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تقریباً 500 ریچھوں کو ہلاک کرنے کی منظوری دے دی ہے، رومانیہ کی وزارت ماحولیات کے مطابق ریچھوں کی تعداد کو کنٹرول میں لانے کا فیصلہ اس جانور کے انسانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 20  برسوں کے دوران ریچھوں کے حملوں میں 26 افراد ہلاک اور 274 شدید زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ یورپ میں بھورے ریچھوں کی سب سے زیادہ تعداد رومانیہ میں پائی جاتی ہے۔ وزارت ماحولیات کے مطابق رومانیہ میں 8000  بھورے ریچھ موجود ہیں جو روس کے بعد دنیا بھر میں  ان جانوروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں