Monday, January 6, 2025
ہومWorldریسٹورنٹ کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے پر ملازمین نے گاہک کی پٹائی...

ریسٹورنٹ کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے پر ملازمین نے گاہک کی پٹائی لگادی



ڈینور (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے پر ملازمین نے گاہک کی پٹائی لگادی۔

روزنامہ جنگ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ   کولوراڈو کے ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا، جب ایک خاتون گاہک نے ملازمین سے الجھنا شروع کردیا اور دیگر گاہکوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

اس دوران خاتون نے مختلف اشیاء بھی پھینکنا شروع کردی تھیں، جب اسے ایک گاہک اور ریسٹورنٹ عملے نے روکنے کی کوشش کی تو وہ مزید مشتعل ہوگئی اور عملے کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔

اس موقع پر ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک خاتون نے فرائی پین سے اس کے سر پر وار کیے اور دیگر لوگوں نے مل کر مشتعل خاتون گاہک کو قابو کیا، جبکہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی وہ خاتون موقع سے فرار ہوگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں