Monday, December 23, 2024
ہومWorldزائرین بس حادثہ ایران نے ٹوور آپریٹر پر تاحیات پابندی عائد کردی

زائرین بس حادثہ ایران نے ٹوور آپریٹر پر تاحیات پابندی عائد کردی



(ویب ڈیسک) زائرین کی بس کو حادثہ کے واقعے کے بعد ایرانی حکومت نے قافلے کے سالار پر ملک میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قافلے کے سالار سید اطہر شمسی پر ہمیشہ کیلئے ایران میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایران بس حادثے سے متاثرہ قافلے کے سالار کو ایران سے بےدخل کرنے کیلئے طیارے میں سوار کرا دیا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں نے سالار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سالار اطہر شمسی کا ٹوور آپریٹر لائسنس بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے، لواحقین نے قافلے کے سالار پر خستہ حال گاڑی پر زائرین کو عراق لے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے پاکستانی سفیر سے غیرمعیاری سروس والے ٹوور آپریٹرز کے لائسنس معطلی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ایران روانہ ہونے والی زائرین کی بس کو 21 اگست کو ایرانی شہر یزد میں حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 51 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شیکھر دھون نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

المناک حادثے میں 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے، 14 زائرین کی حالت تشویشناک ہے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 28 زائرین کی میتوں کو شہباز ائیربیس پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا جبکہ زخمی 6زائرین کو ایمبولینس میں لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

 ایران بس حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی میتیں کندھ کوٹ پہنچا دی گئیں جہاں مقامی اسکول میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی،اس کے علاوہ دو خواتین سمیت 10 زائرین کی میتیں لاڑکانہ میں ان کے گھر منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین نے سالار اور بس انتظامیہ کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں