(ویب ڈیسک)جاپان ایئر لائنز نے سائبر حملے کے بعد نظام بحال ہونے کا اعلان کردیا، سائبر حملے نے ایئر لائن کی ٹکٹوں کی فروخت کو معطل کر دیا تھا۔
ایئر لائن نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا اور کسی بھی قسم کا وائرس یا نقصان بھی نہیں ہوا۔
کمپنی کے مطابق کل صبح ساڑھے سات بجے کے قریب یہ سائبر حملہ شروع ہوا، جس کے باعث نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بین الاقوامی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
حملے نے ایئر لائن کی ٹکٹوں کی فروخت کو معطل کر دیا تھا،لیکن اب یہ عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں، برفباری کا امکان
جاپان ایئرلائنز نے اس ناخوشگوار صورتحال پر صارفین اور دیگر متاثرہ افراد سے معذرت کرتے ہوئےیقین دہانی کرائی ہے کہ پروازوں کی سیفٹی پر کوئی اثر نہیں پڑا،حکام کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر ایک “DDoS حملہ” تھا، جس میں ویب سائٹس کو عارضی طور پر ناقابل رسائی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔