Saturday, December 28, 2024
ہومWorldسابق امریکی صدر پر فائرنگ کا واقعہ, عالمی رہنماؤں کا بیان سامنے...

سابق امریکی صدر پر فائرنگ کا واقعہ, عالمی رہنماؤں کا بیان سامنے آ گیا



(24 نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی سابق امریکی صدر جارج بش، باراک اومابا، اسپیکر نینسی پلوسی، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

سابق امریکی صدر جارج بش نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق کہا شکر ہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، باراک اوباما نے کہا امریکی جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، میں اور مشل ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

امریکی سیاستدان نینسی پلوسی نے کہا شکر ہے سابق صدر ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے۔

برطانوی وزیر اعظم:
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بیان میں کہا ٹرمپ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ٹرمپ پر حملے کے مناظر خوفزہ کر دینے والے ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم:
جبکہ جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی تشدد کے خلاف سب کو اکٹھا کھڑا ہونا چاپیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے، قوم سے مختصر خطاب میں کہا امریکا میں اس طرح کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے واقعہ کی مذمت کے لیے بطور ایک قوم متحد ہونا چاہیے، ٹرمپ پر حملے کی امریکی وفاقی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں