Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldسابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا گیا

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کو رہا کردیا گیا



(24نیوز)سابق وزیراعظم بنگلہ دیش اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو رہا کردیا گیا۔

 ترجمان بی این پی  نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کردیا گیا، دوسری جانب بنگلہ دیشی طالب علم رہنماؤں کی صدر شہاب الدین کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہو گئی، صدر نے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ طلبا کے لیڈر نے ناہیدالاسلام نے گرامین بنک کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے،ڈاکٹر محمد یونس نے طلبا کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے اور پیرس واپس پہنچنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوام قانون کی عملداری کو یقینی بنائے۔

ضرور پڑھیں:بنگلا دیشی صدر نے طلبا تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی

واضح رہے کہ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک سے کرفیو ختم کردیا گیا ہے جبکہ تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں