(24 نیوز)بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے۔
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جلاوطن سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔شیخ حسینہ واجد اگست میں انقلاب کے بعد بھارت فرار ہوگئیں تھیں ۔
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نےصحافیوں کو بتایا ہے کہ عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی گرفتاری اور انہیں 18 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔