کوالا لمپور (ویب ڈیسک) ملائیشیا میں ایک خاتون نے کار حادثے میں زخمی ہونے والے شوہر کی 6 سال تک خدمت کی تاہم شوہر نے ٹھیک ہوتے ہی اہلیہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائیشیا میں ایک خاتون جنہوں نے کار حادثے میں زخمی شوہر کی چھ سال تک دیکھ بھال کی، حال ہی میں اعلان کیا کہ اس کے شوہر نے صحت یاب ہونے کے بعد اسے طلاق دے دی ہے اور دوسری عورت سے شادی کر لی ہے۔
نورل سیازوانی کا شوہر ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے اور اسے دوبارہ چلنے کے لیے چھ سال درکار تھے، اس دوران انکی اہلیہ ان کے ساتھ تھیں۔ ان کی اپنے شوہر کے لیے لگن اور فرض شناسی کی خدمت نے فیس بک پر ہی 32,000 مداحوں کو متوجہ کیا جن میں سے بہت سے یہ جان کر حیران رہ گئے کہ نورل کے شوہر نے صحت یاب ہونے کے بعد انہیں نہ صرف طلاق دے دی بلکہ دوسری شادی بھی کر لی۔
نورل نے برسوں تک سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کی دیکھ بھال کی روزمرہ روٹین کو ریکارڈ کیا اور مصروف معمولات کو دکھایا جس میں مرد کو ناسوگیسٹرک ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلانا، اس کے پیمپر کو تبدیل کرنا اور نہانے میں مدد کرنا شامل تھا تاہم اب نورل نے ایک فیس بک پوسٹ میں اپنے سابق شوہر کی شادی کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں اور انکی نئی نویلی دلہن کو شادی کی مبارکباد دی۔