Saturday, January 4, 2025
ہومWorldسدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے قتل کی خبریں جھوٹی...

سدھو موسے والا کے قاتل گولڈی برار کے قتل کی خبریں جھوٹی نکلیں



کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکہ میں قتل کرنے کی خبریں جھوٹی نکلیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی پولیس نے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کی کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔کیلیفورنیا کے فریسنو میں فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو میں مبینہ طور پر دو افراد کو لڑائی کے بعد گولی مار دی گئی، امریکی پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے قیاس کیا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والا شخص کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار تھا، رپورٹس کو کچھ نیوز ایجنسیوں نے بھی اٹھایا۔فریسنو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اب ان رپورٹوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “جھوٹی” ہیں، ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ ولیم جے ڈولی نے کہا کہ “اگر آپ آن لائن چیٹر کی وجہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والا گولڈی برار ہے تو ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ بالکل درست نہیں ہے۔”
واضح رہے کہ انڈیا میڈیا کی رپورٹس نے دعویٰ کیا تھا کہ منگل کی صبح 5 بج کر 25 منٹ پر فیئرمونٹ اور ہولٹ ایونیو پر ایک واقعہ پیش آیا، نامعلوم حملہ آوروں نے گولڈی برار اور اس کے ساتھی پر اس وقت فائر کھول دیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، فائرنگ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک نے دم توڑ دیا، مبینہ طور پر کہا گیا کہ گولڈی برار کے جرائم پیشہ حریف ارش دلا اور لکبھیر نے گولڈی برار کو قتل کروایا، دونوں کے درمیان طویل عرصے سے دشمنی چل رہی تھی۔واضح رہے گولڈی برار کا اصل نام ستوندرجیت سنگھ ہے جو 2017 میں سٹوڈنٹ ویزے پر کینیڈا گیا تھا، اس کے بعد سے گولڈی برار کینیڈا ہی سے قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کی سرپرستی کر رہا ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں