Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldسرجن نے 13سالہ بیٹی سے مریض کے سر میں سوراخ کرو ادیا 

سرجن نے 13سالہ بیٹی سے مریض کے سر میں سوراخ کرو ادیا 



(24 نیوز )ڈاکٹر  کو  اخلاقی زبان میں مسیحا کہا جاتا ہے اور یا قطعا غلط نہیں ہے کیونکہ ڈاکٹر انسانوں بیماری سے نجات دلا کر راحت اور سکون  کا باعث بنتے ہیں لیکن بعض اوقات ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث اس شعبے کو ہی بر بھلا کہا جاتا ہے ، ایسا ہی کچھ آسٹریا میں ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں ایک نیورو سرجن کو تحقیقات کا سامنا ہے، اُس پر الزام ہے کہ ایک مریض کے ایمرجنسی آپریشن کے دوران اُس نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو مریض کے سر میں سوراخ کرنے کی اجازت دی،آپریشن کامیاب رہا تاہم بعد میں شکایت درج کراتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ آپریشن تھیٹر میں 13 سالہ لڑکی کی موجود کی اجازت دینے پر نیورو سرجن کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ واقعہ آسٹریا کے شہر گیریز کا ہے۔ ایک شخص جنگل میں حادثے کا شکار ہوا۔ اُس کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے باعث اُسے فوری آپریشن کے لیے اسپتال لایا گیا،ڈیوٹی پر موجود نیورو سرجن نے آپریشن کے وقت اپنی 13 سالہ بیٹی کو بھی ساتھ رکھا اور اُسے مریض کے سر میں سوراخ کرنے کی اجازت دی،آپریشن تھیٹر سے باہر کسی کو معلوم نہ تھا کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ جولائی میں ایک نامعلوم شخص نے سرکاری وکیلِ استغاثہ کے دفتر میں شکایات درج کرائی کہ نابالغ لڑکی کو آپریشن میں شریک کیا گیا جس کی کسی بھی اعتبار سے کوئی گنجائش نہ تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں