کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی ابتری سے باہر نکل رہے ہیں ، سری لنکا کے صدر نے یوم آزادی کے موقع پر بڑا دعویٰ کر دیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے “اے ایف پی ” کے مطابق سری لنکا کے یوم آزادی پر اپنے خطاب میں صدر رینل مکرماسنگھے نے کہا ہے کہ سری لنکا کا مالی بحران بتدریج کم ہوتا جارہا ہے۔ اب وہ بتدریج مالی ابتری سے باہر نکلنےلگا ہے۔صدر کے مطابق ان کا ملک دیوالیہ پن کا داغ دھورہا ہے۔ 2022تک سری لنکا پر 46ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے تھے، زرمبادلہ قلاش ہوجانے کی وجہ سے سری لنکا خوراک اور ایندھن کی درآمد کے بھی قابل نہ رہا تھا، ملک میں بدامنی اور بے چینی کے باعث اس وقت کے صدر گوٹاہایا راجا پاکسے کو اپنے گھر پر مشتعل لوگوں کے حملہ آور ہونے پر ملک چھوڑ کر مالدیپ فرار ہونا پڑالیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔