لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی شاہی محل سے واپس آئے ہیں اور انہوں نے بادشاہ چارلس کی جانب سے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ہمارے ملک نے تبدیلی اور قومی تجدید کے لیےفیصلہ کُن ووٹ دیا ہے،دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، برطانیہ کوایک بارپھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کواحترام کی نگاہ سے دیکھے گی، ہماری حکومت ان سب کے لیےکام کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا،عوام کے اعتماد میں کمی کا ازالہ عملی اقدامات سے کرنے کی ضرورت ہے۔
کیئر اسٹارمر نے اپنی گفتگو میں سابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا بھی شکریہ ادا کیا۔