Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldسعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا



(24 نیوز)سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کی سوزش میں مبتلا ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جدہ میں قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنہ ہوا اور وہ  جدہ کے السلام پیلس میں علاج کروائیں گے۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شاہ سلمان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کا بتایا گیا ہے،شاہی طبی ٹیم نے سلمان بن عبدالعزیز کا علاج معالجہ شروع کر دیا ۔

ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم نے اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طبیعت ناساز

خیال رہے کہ سعودی بادشاہ کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا تھا ، تین ہفتے قبل بھی شاہ سلمان بن عبد العزیز جدہ میں کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں معمول کے طبی معائنہ کرنے کیلئے داخل ہوئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں