Sunday, January 5, 2025
ہومWorldسعودی عرب:جازان میں بارش کے دوران پل گرنے سے ایک شخص ہلاک...

سعودی عرب:جازان میں بارش کے دوران پل گرنے سے ایک شخص ہلاک متعدد زخمی



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے جازان  ریجن میں ابوعریش اور صبیا کمشنری کے پل کا درمیانی حصہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ شدید بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے پیش آیا۔” اخبار 24 “کے مطابق نیشنل سینٹر فار ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کا کہنا ہے متعلقہ ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہیں ۔پل گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 حادثے کے وقت2گاڑیاں پل کے متاثرہ مقام پر موجود تھیں جو نیچے گرگئیں۔ ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ہلال الاحمر اور دیگر امدادی یونٹس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا’حادثے کے وقت پل پر متعدد گاڑیاں موجود تھیں تاہم حادثے کے وقت دیگر گاڑیاں جن کی رفتار بہت کم تھی وہ رک گئیں جس کی وجہ سے بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا‘۔
 شدید بارش کے دوران سیلابی ریلے نے صحرائی ریت کو بہا دیا جس سے پل کے ستون کی بنیادیں کمزور ہوگئیں جو تیز سیلابی ریلے کو سہار نہ سکیں جس کی وجہ سے پل کا وہ حصہ جو ان ستونوں پر کھڑا تھا گر گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ٹریفک پولیس کےامدادی دستے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو سیل کرکے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
علاوہ ازیں ہائی وے سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے’ متاثرہ شاہراہ کو بند کرکے متبادل راستہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔
 شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو ہدایات کی جاری رہی ہے کہ وہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ایسے مقامات پر نہ جائیں جو سیلابی پانی کی گزر گاہیں ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں