Friday, December 27, 2024
ہومWorldسعودی عرب شدید سردی کی لپیٹ میں برفباری کا بھی امکان

سعودی عرب شدید سردی کی لپیٹ میں برفباری کا بھی امکان



سعودی عرب شدید سردی کی لپیٹ میں، برفباری کا بھی امکان

 ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں کچھ علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مقامی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ الباحہ، عسیر اورتبوک میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جمعے تک موسم سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار رہے گی، کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور برفباری بھی متوقع ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سعودی محکمہ تعلیم نے الباحہ اور عسیر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، جب تک غیر یقینی موسم کی کیفیت بدل نہیں جاتی دیگر علاقوں میں تعلیمی سلسلہ آن لائن جاری رکھا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں