Saturday, December 28, 2024
ہومWorldسعودی عرب میں پھنسے جھارکھنڈ کے 45 مزدوروں میں سے 14 کی...

سعودی عرب میں پھنسے جھارکھنڈ کے 45 مزدوروں میں سے 14 کی وطن واپسی، 31 ہنوز پریشان حال


پہلے گروپ میں واپس آنے والے 14 مزدوروں نے بتایا کہ انہیں کیرالہ کے ایجنٹ آر ایس پانڈیان اور ایل کے سوامی نے سعودی عرب بھیجا تھا۔ ہر مزدور سے 55 ہزار روپے وصول کیے گئے تھے جو آر ایس پانڈیان کے بیٹے ایس منی بالا کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے تھے۔ انہیں بہتر تنخواہ والی نوکری کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مزدوروں کو 11 مئی 2023 کو سعودی عرب روانہ ہونے کے بعد سخت حالات میں کام پر لگا دیا گیا۔ وعدہ کے مطابق تنخواہ بھی نہیں دی گئی اور کمپنی نے ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے۔ ان کی اب بھی کئی مہینوں کی تنخواہ واجب الادا ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں