Friday, December 27, 2024
ہومWorldسعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ تیل کی فروخت سے متعلق 80...

سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ تیل کی فروخت سے متعلق 80 سالہ معاہدہ ختم کر دیا 



ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب نے خام تیل کی فروخت کو صرف ڈالر تک محدود نہ رکھنے کے لیے امریکا سے 80 سالہ معاہدہ ختم کردیا۔ اس معاہدے پر 8 جون 1974 کو دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی عرب تیل کے سودے صرف ڈالر میں کرسکتا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب سعودی حکومت چینی یوآن، جاپانی، ین، یورو اور دیگر کرنسیوں میں بھی خام تیل کی فروخت کے معاہدے کرسکے گی۔اتوار 9 جون کو ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید کرنے میں سعودی عرب کی حکومت نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی امور میں اشتراکِ عمل کے لیے مشترکہ کمیشن قائم ہوئے اور سعودی عرب کی عسکری ضرورتیں پوری ہوئیں۔

1974 میں معاہدے کے تحت امریکی حکام کا خیال تھا کہ اس کے نتیجے میں سعودی عرب کو تیل کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اور عرب ممالک سے امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔سعودی عرب اب متعدد بڑی کرنسیوں میں تیل کے سَودے کرسکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ بِٹ کوائن جیسی ڈجیٹل کرنسیوں میں بھی تیل بیچنے کو ترجیح دے گا۔

سعودی عرب کے اس فیصلے سے دنیا بھر میں بین الاقوامی سودوں کے لیے یورو، برطانوی پاؤنڈ، یوآن، ین اور دیگر مضبوط کرنسیوں کا استعمال بڑھے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں