Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldسعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

سعودی عرب نے پاکستانی شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی


سعودی عرب نے پاکستان کے لیے بین الاقوامی روٹس پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پاکستان ودیگر ممالک کے لیے 50 فیصد رعایت پروموشنل پیشکش ہے، یہ اقدام مسافروں کو خصوصی ڈیل، مسابقتی نرخوں کی فراہمی کی عکاس ہے۔

سعودی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پاکستانی مسافروں کو سعودی ممالک سے جوڑے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو96 گھنٹے تک قیام، مختلف علاقوں میں سفر، عمرہ ادائیگی کی سہولت ملے گی، پاکستانی مسافر پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے 31 اگست تک ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 یفصد کمی کا اعلان کیا ہے، کراچی سے جدہ اور مدینہ جانے کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

کراچی سے جدہ اور مدینہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری رکائے جاسکیں گے، رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جاسکے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں