Saturday, December 28, 2024
ہومWorldسعودی عرب کا دنیا بھر سے آئے قابل افراد کو شہریت دینے...

سعودی عرب کا دنیا بھر سے آئے قابل افراد کو شہریت دینے کا اعلان



(24 نیوز)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سائنسدانوں، ڈاکٹروں، محققین، اختراع کاروں، کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  شاہ سلمان نے  متعدد شعبوں میں اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔شاہ سلمان کے جاری  شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین،  انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی  شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:برطانوی انتخابات، کنزرویٹو کوتاریخی شکست ، لیبر پارٹی نے میدان مارلیا

 شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

سعودی عرب ممتاز اورغیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے یہ سب کررہا ہے،سعودی عرب کا شاہی حکم نامہ ریاست کی جانب سے ممتاز صلاحیتوں اور منفرد مہارتوں کے حامل افراد کیلئے جاری کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں