Friday, December 27, 2024
ہومWorldسعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ

سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ


سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔ اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت ختم کروائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں