Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldسلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی جیل میں...

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی جیل میں خودکشی 



(24 نیوز )بالی ووڈ اداکار  سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے کے کیس میں گرفتار ملزم نے جیل میں خود کشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق 32سالہ انوج تھاپن نے پولیس حراست میں خودکشی کرنے کی کوشش کی، اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران وہ  دم توڑ گیا،14 اپریل کو باندرہ کے بینڈ سٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں 2 ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کا مقصد اداکار یا ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خوف پھیلانا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا  تھا،جس کی شناخت وکاس عرف وکی گپتا اور ساگر پال کے نام سے ہوئی تھی، واقعہ کی تحقیقات کے دوران انوج تھاپن کو ممبئی پولیس نے ایک اور ملزم سونو سبھاش چندر کے ہمراہ 25 اپریل کو پنجاب سے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جعل سازوں کا بینک کو ساڑھے 5 کروڑ کا چونا، کہانی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں