شمالی کیریبین میں سمندری طوفان ‘بیرل’ شدت اختیار کر چکا ہے جسے کیٹیگری فائیو کا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے سبب جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن کے قریب ساحلی علاقوں کو لگ بھگ 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی تیز ہواؤں کا سامنا ہے۔ طوفان کی وارننگ کے سبب مشرقی جزائر میں لوگوں نے اشیائے خور و نوش کا ذخیرہ کر لیا ہے۔ حکام نے ساحلی آبادی کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔