Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldسمندری طوفان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا

سمندری طوفان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا



ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) سمندری طوفان شان شان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے جزیرے کیوشو میں سمندری طوفان ٹکرانے کے باعث پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔

شان شان طوفان کے زیر اثر جنوب مغربی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں اور آئندہ دو روزکے دوران 1100 ملی میٹر تک بارش کی توقع ہے۔ جو سالانہ اوسط کی نصف بنتی ہے۔طوفان کے خدشے کے پیش نظر پہلے ہی ہنگامی حالت کی وارننگ جاری کردی گئی تھی اور 50 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کی ہدایت کر دی گئی تھی۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے چیف فورکاسٹر ساتوشی سوگیموتو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وارننگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ طوفان کی وجہ سے کسی بڑی تباہی کا امکان بہت زیادہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں