نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندر پر سیاحوں کے لیے بنائے گئے پل پر شرمناک حرکات کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق میموریل ڈے کی چھٹی کے دن پل پر لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔ چھٹی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ اس سیاحتی مقام پر آئے ہوئے تھے جب20سالہ الیزا ریزو نامی لڑکی اور اور اس کے 23سالہ بوائے فرینڈ زیڈوک ویسٹ فیلڈ نے وہاں شرمناک حرکت شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق دونوں مکمل برہنہ حالت میں جنسی تعلق قائم کر رہے تھے اوراس دوران انہیں اپنے اردگرد موجود مردوخواتین اور بچوں کا بھی خیال نہ آیا۔ وہیں سے کسی شخص نے ان کی اس حرکت کی پولیس کو اطلاع دے دی اور کچھ دیر بعد ہی پولیس آفیسرز وہاں پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق جب پولیس وہاں پہنچی، لڑکا لڑکی بدستور قبیح فعل میں مصروف تھے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس وقت دونوں کولیئر کائونٹی جیل میں ہیں اور دونوں نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔