Saturday, December 28, 2024
ہومWorldسنگاپور کے ساحل پر پھیلے تیل کی صفائی جاری

سنگاپور کے ساحل پر پھیلے تیل کی صفائی جاری



سنگاپور کے جزیرے سینتوسا کے ساحل پر پھیلنے والے تیل کی صفائی کا کام جاری ہے۔ جمعے کو سنگاپور کی جنوبی بندرگاہ پاسر پنجنگ پر دو بحری جہازوں کے ٹکراؤ تیل کا رساؤ شروع ہوا تھا۔ رساؤ کے بعد تیل سنتوسا سمیت سنگاپور کے جنوبی جزائر کے ساحلوں تک پھیل گیا تھا۔ سنتوسا کے ساحل پر پانچویں روز بھی تیل سے آلودہ ریت نکالنے اور سطح پر تیرنے والے تیل کی صفائی کی جا رہی ہے۔ ورکرز ہاتھوں سے آلودہ ریت تھیلوں میں جمع کر کے کنارے پر جمع کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق لہروں کی وجہ سے تیل سطح سمندر پر وسیع علاقے میں پھیل گیا ہے جس باعث سمندری حیات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں